Update
Loading...

Miracles Of Allah Stories | miracle of allah in arabic | The Holy Quran: Speech of Allah and Miracle of Islam

Miracles Of Allah Stories |  miracle of allah in arabic | The Holy Quran: Speech of Allah and Miracle of Islam


Miracle Of God



’’خدا کی قدرت‘‘ برف کے سمندر میں خوفناک آگ


 چین کےسائنسدانوں نے دنیا کو حیرت زدہ کرتے ہوئے آتش گیر برف دریافت کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جنوبی چین کے سمندر کی تہہ سے آتش گیر برف دریافت کی گئی ہے، چین کے وزارت زمین اور وسائل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کان کنی کے ماہرین کی اس دریافت سے توانائی کے شعبے میں بہت بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ برف کی قلموں کی شکل میں ہوتی ہے لیکن اگر مائیکرو اسکوپ میں اسے قریب سے مالیکیول کی سطح





Miracle Of God



پر جا کر دیکھا جائے تو آپ کو میتھین گیس پانی کے ساتھ ملی ہوئی نظر آئے گی۔کم درجہ حرارت کے باوجود یہ ہائیڈریٹس آسانی سے آگ پکڑ لیتے ہیں کیونکہ برف میں قید میتھین گیس کے قریب جب آگ لائی جاتی ہے تو یہ فوراً جلنا شروع ہوجاتی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق کان کنی کے شعبے مین گزشتہ 20 سال کی تحقیق اور آتش گیر برف کی تلاش ضائع نہیں گئی اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس علاقے سے یہ برف دریافت کی گئی ہے وہ ہانگ کانگ سے 300 کلومیٹر دور شین ہوُ کا علاقہ کہلایا جاتا ہے۔ کان کنوں نے روزانہ کی بنیاد پر اب تک اوسطاً 16 ہزار کیوبک میٹر گیس جمع کر لی ہے۔






Miracle Of God